لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ فعال ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے تحصیل رائیونڈ کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی لاہور نے شام کے بھٹیاں روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ون کی تکمیل اور فیز ٹو کے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔کیپٹن (ر) علی اعجاز نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور معیار یا شفافیت میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعمیر شدہ گلیوں یا سڑکوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔مزید برآں، ڈی سی لاہور نے تمام ترقیاتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور شہریوں کے لیے کام کے دوران سہولت اور تحفظ برقرار رہے۔یہ اقدامات لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔