لاہور میں رہائشی معیار بلند کرنے کیلئے فلیگ شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

لاہور میں رہائشی معیار بلند کرنے کیلئے فلیگ شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے رہائشی معیار کو بلند کرنے کے لیے فلیگ شپ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے (فیز ٹو) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ایم سی ایل ذرائع کے مطابق فیز ون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو میں رہ جانے والی تین تحصیلوں — علامہ اقبال ٹاؤن، واہگہ اور عزیز بھٹی ٹاؤن — میں ترقیاتی کام شروع کر دیے گئے ہیں۔

منصوبے کے تحت ان تحصیلوں کی 8,700 گلیوں کی تعمیر کی جائے گی، جسے 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔یہ ترقیاتی کام 30 ارب روپے کی لاگت سے انجام دیے جائیں گے، جن میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے منصوبے شامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ لاہور کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
 
 
Ask ChatGPT