لاہور(خصوصی رپورٹ)سیکرٹری لیبر پنجاب دانش افضال اور کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے سرگودھا کا دورہ کیا اور سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ آفس میں مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سرگودھا ڈائریکٹوریٹ کی ریکوری اور کنٹری بیوشن کولیکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری لیبر پنجاب اور کمشنر سوشل سکیورٹی نے ریکوری اور کنٹری بیوشن کولیکشن کو مزید م ئوثر بنانے کی ہدایت جاری کی۔بعد ازاں سیکرٹری لیبر پنجاب اور کمشنر سوشل سکیورٹی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔