وزیر لیبر کا سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا دورہ

لاہور ( خصوصی پورٹ) صوبائی وزیر لیبر منشا اللہ بٹ نے لاہور میں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی لاہور سٹی کا دورہ کیا، جس میں کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ڈائریکٹوریٹ میں جاری صنعتی ورکرز کی بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا اور رجسٹرڈ محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ کی فراہمی کے طریقہ کار کا بھی معائنہ کیا۔ منشاء اللہ بٹ نے موقع پر موجود محنت کشوں سے براہ راست ملاقات کی اور پروگرام کے بارے میں ان سے دریافت کیا۔