وزیر لیبر کاسوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز کی گاڑیوں کامعائنہ

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز کا مکمل فلیٹ سندر انڈسٹریل سٹیٹ پہنچ گیا جس میں جنرل موبائل ہسپتال، ڈینٹل ہسپتال، موبائل کلینکس، بائیکس اور سکوٹیز شامل ہیں۔ سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر لیبر منشااللہ بٹ اور کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار کھرل نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں گاڑیوں کامعائنہ کیا۔ انہوں نے محنت کشوں کو فراہم کی جانیوالی ڈینٹل، ای سی جی، لیبارٹری، ایکسرے، الٹراساو نڈ اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے طبی معائنے کیلئے آئیمحنت کشوں سے ملاقات پر انہیں فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ صنعتی ورکرز اورسندر انڈسٹریل سٹیٹ کے عہدیداران نے طبی سہولیات فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر لیبر نے کہا محنت کشوں اور انکے اہلخانہ کو معیاری طبی سہولیات فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرقیادت سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے محنت کشوں کو طبی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی جا رہی ہے۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا مانگا سوشل سکیورٹی ہسپتال میں پیسی سکول آف نرسنگ کے ذریعے طبی سہولیات کی بہتری کیلئے مو ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔