پی ایس ایل: حسن علی پر میچ فیس کا 10٪ جرمانہ عائد

پی ایس ایل: حسن علی پر میچ فیس کا 10٪ جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ جرمانہ ان کی میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باعث دیا گیا۔پی سی بی کے مطابق حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، حسن علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جو عام طور پر میچ میں مخالف کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد اکسانے، نامناسب زبان استعمال کرنے یا غیر مناسب اشارے دینے سے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلتے ہوئے پیش آیا، جب حسن علی نے 19 ویں اوور میں حسیب اللہ کو آؤٹ کرنے کے بعد مذکورہ خلاف ورزی کی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ ایسے رویوں کو برداشت نہیں کرے گا اور کھلاڑیوں کو کھیل کے ضابطے کے مطابق رہنے کی ہدایت دیتا ہے۔