امپائر کے فیصلے پر ناراضی مہنگی پڑگئی، شاداب خان پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ

امپائر کے فیصلے پر ناراضی مہنگی پڑگئی، شاداب خان پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ

ابوظہبی: پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

یہ واقعہ جمعہ کو شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں یو اے ای بلز اور عربین ایسز کے درمیان کھیلے گئے ایونٹ کے 15ویں میچ میں پیش آیا، جہاں شاداب خان امپائر کے ایک فیصلے سے ناخوش دکھائی دیے۔تفصیلات کے مطابق شاداب خان کا خیال تھا کہ حریف ٹیم کے بولر کی جانب سے کرایا گیا باؤنسر وائیڈ قرار دیا جانا چاہیے تھا، تاہم امپائر نے گیند کو وائیڈ قرار نہیں دیا۔ امپائر کے اس فیصلے پر پاکستانی آل راؤنڈر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا بیٹ زمین پر دے مارا۔ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی انتظامیہ کے مطابق شاداب خان کو ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

 یہ شق میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضی یا اختلاف کا اظہار کرنے سے متعلق ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاداب خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ سزا بھی قبول کرلی، جس کے بعد ان پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔دوسری جانب مذکورہ مقابلے میں شاداب خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 22 رنز اسکور کیے، تاہم ان کی ٹیم یو اے ای بلز کامیابی حاصل نہ کرسکی اور عربین ایسز نے اسے 8 رنز سے شکست دے دی۔