تبریز میں حملہ: پیٹروکیمیکل پلانٹ نشانہ، زہریلے مادے کا اخراج نہیں

تبریز میں حملہ: پیٹروکیمیکل پلانٹ نشانہ، زہریلے مادے کا اخراج نہیں

ایران کے شہر تبریز میں ایک اہم پیٹروکیمیکل پلانٹ کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں نشانہ بنایا گیا، جس سے علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ میں یہ حملہ ہوا، جس کے بعد ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور صورتحال کو قابو میں لانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔حکام نے بتایا کہ حملے کے باوجود پلانٹ سے کسی خطرناک یا زہریلے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی، جس سے بڑے ماحولیاتی نقصان کا خطرہ ٹل گیا۔ اس کے علاوہ، مقامی حکام اور سیکورٹی فورسز پلانٹ اور قریبی علاقے کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان یا خطرے کو فوری طور پر کنٹرول کیا جا سکے۔حملے کے اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق انسانی جانوں یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔