ایران کے کلسٹر ہیڈ میزائل حملے، اسرائیل کے دفاعی نظام ناکام، عمارتیں اور گاڑیاں تباہ

ایران کے کلسٹر ہیڈ میزائل حملے، اسرائیل کے دفاعی نظام ناکام، عمارتیں اور گاڑیاں تباہ

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کیے، جن میں کلسٹر وار ہیڈز استعمال ہوئے۔
ایرانی میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی جانب داغے گئے، اور کئی رہائشی علاقوں میں جا گرے۔حملوں کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کئی میزائل روکنے میں ناکام رہا۔ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکا کو وارننگ دی کہ اگر ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے بھی ایران نے جوہری تنصیبات پر حملوں کے جواب میں اسرائیل کے شہروں ڈیمونا اور عراد پر میزائل داغے تھے، جن میں 180 افراد زخمی اور 6 ہلاک ہوئے تھے۔
ماہرین کے مطابق، خطے میں بڑھتی ہوئی یہ کشیدگی مشرقِ وسطیٰ اور عالمی امن و معیشت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر توانائی کے اہم راستے متاثر ہوں۔