بھارتی اداکار راہول ارونودی بینرجی کشتی حادثے میں جاں بحق

بھارتی اداکار راہول ارونودی بینرجی کشتی حادثے میں جاں بحق

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار راہول ارونودی بینرجی اتوار کو بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ساحل پر ایک کشتی حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ بینرجی زیادہ تر بنگالی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کرتے تھے۔ وہ تلساری کے علاقے میں ایک شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھے کہ اچانک کشتی حادثے کا شکار ہو گئے اور سمندر میں گر گئے۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور انہیں سمندر سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اداکار راہول ارونودی بینرجی کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ پریانکا سرکار اور ایک بیٹا شامل ہیں۔