بھارتی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بھارتی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کے مشہور گلوکار 37 سالہ ہرمن سدھو پٹیالہ-منسا ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

 اطلاعات کے مطابق وہ کام سے گھر واپس جا رہے تھے کہ شدید حادثے کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی اور ہرمن سدھو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ہرمن سدھو پنجاب میں ایک جانی پہچانی آواز تھے اور ان کے سفر کی کہانی ایک دیہاتی لڑکے سے مشہور گلوکار بننے تک بہت متاثرکن رہی۔ان کا مشہور سپر ہٹ گانا ’Paper Ya Pyar‘، جو مس پوجا کے ساتھ گایا گیا، انہیں مین اسٹریم موسیقی میں متعارف کرانے کا سبب بنا۔ مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے ان کی اچانک موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ہرمن سدھو بہت محنتی اور اپنے کیریئر کے بہترین دور میں تھے، اور ان کی وفات نے فنکار برادری کو شدید جھٹکا دیا ہے۔