سجاول: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، ایک کی تلاش جاری

سجاول: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، ایک کی تلاش جاری

سندھ کے ضلع سجاول میں گاؤں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹنے سے لاپتہ چار افراد میں سے تین کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ ایک شخص کی تلاش تاحال جاری ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق کشتی میں سوار افراد مزدوری کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ اچانک تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کشتی میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے 12 افراد اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے باہر نکل آئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد میں سے 50 سالہ حبی، 26 سالہ مسماۃ شان اور 22 سالہ عیسن کی لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک اور لاپتہ شخص حبیب اللہ کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد کے ساتھ پاک بحریہ (پاک نیوی) کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔جائے حادثہ پر صوبائی وزیر محمد علی ملکانی، ڈپٹی کمشنر سجاول زاہد حسین رند اور ایس ایس پی سجاول علینہ راجپر بھی موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔