وزیرآباد: دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

وزیرآباد: دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

وزیرآباد میں دریائے چناب میں کشتی الٹنے کے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 5 افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی دریا سے نکال لی گئی۔ پانچویں شخص کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام افراد بغیر لائف جیکٹس کے سفر کر رہے تھے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔دوسری جانب شہری حلقوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود دریائے چناب میں کشتی رانی کا سلسلہ جاری رہنا ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔