دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ڈوب گئے، سب محفوظ

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ڈوب گئے، سب محفوظ

خیرپور کے گمبٹ علاقے میں دریائے سندھ کے کچے میں واقع عمر گوٹھ کے مقام پر ایک کشتی الٹ گئی، جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔

کشتی میں وزن زیادہ ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔مقامی غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام 9 افراد کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔ حادثے کے وقت متاثرہ افراد کچے سے شہر کی طرف جا رہے تھے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ کے کچے میں سیلابی صورتحال جاری ہے، اور 2 ستمبر کو پانچ دریاؤں کا بڑا ریلا کوٹ مٹھن سے گزرے گا۔ سکھر بیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ بلند ہونے لگا ہے، نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانی میں 31 ہزار کیوسک اضافہ ہوا۔کچے کے علاقوں میں کئی متاثرین ابھی تک اپنے گھروں کو چھوڑنے کو تیار نہیں، جبکہ ریسکیو حکام متاثرین کو محفوظ پکے علاقوں میں منتقل کرنے کے لیے اطلاع جاری کر رہے ہیں۔