لاہور(کرائم رپورٹر)بین الاقوامی جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارے گلوبل انیشیٹو کے سربراہ کی آرگنائزڈکرائم ہیڈکوارٹرزٹاؤن شپ میں آمد ہوئی آرگنائزڈکرائم یونٹ کے افسران نے استقبال کیا،جون کولن (John Colin) کے ہمراہ سابق ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید او سی یو ہیڈکوارٹرزپہنچے،اقوام متحدہ کے ادارے گلوبل انیشیٹو کے سربراہ کی ڈی آئی جی او سی یوعمران کشور سے ملاقات کی بین الاقوامی آرگنائزڈ جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارے اور پنجاب پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیاڈی آئی جی او سی یو عمران کشور نے منظم جرائم کے خاتمے کیلئے کییگئے اقدامات بارے بریفنگ دی دہشت گردی، ہیومن اینڈ ڈرگ ٹریفکنگ، سائبر کرائم، اسلحہ سمگلنگ سمیت بین الاقوامی سطح پر ہونے والے آرگنائزڈ کرائم کے تدارک کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق رائے کیا گیامسٹر جون کولن کو آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کی گئی کامیاب کارروائیوں کے متعلق آگاہ کیا،آئی ٹی روم کا وزٹ کیا، مسٹر جون کولن کو جدید سافٹ ویئر فیس ٹریس کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری کے متعلق بریفنگ دی۔آرگنائزڈکرائم یونٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا،ڈی آئی جی عمران کشور کی طرف سے مسٹر جون کولن کو شیلڈ پیش کی،آنے والے مہمانوں نے ڈی آئی جی عمران کشور ودیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔