آرمی چیف آج گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے

  اسلام آباد (آئی این پی )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی  شخصیات  آج گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ جی پی آئی کے تحت جاری  زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔دورے میں  جی پی آئی کے اسمارٹ ایگری فارم ،  گرین ایگری مال اور  تحقیقی سہولت مراکز  کا افتتاح بھی شامل  ہے۔ اس دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں  آگاہ  کیا جا ئے گا