بھارت، بینک کی غلطی نے کسان کی بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مین پوری میں ایک غریب کسان کی اہلیہ نے اپنی دیانتداری سے سب کے دل جیت لیے۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بینک کی فنی خرابی کے باعث خاتون کے اکائونٹ میں اچانک تقریبا 10 کروڑ روپے منتقل ہو گئے، لیکن خاتون نے ایک روپیہ بھی نکالنے سے انکار کر دیا اور حکام کو رقم واپس لینے کی ہدایت کر دی۔دیو گنج گائوں کی رہائشی ریتا، جو کہ پیشے سے کسان پارس بھن کی اہلیہ ہیں، نوراتری کے موقع پر رقم نکلوانے بینک گئیں۔بینک بند ہونے کی وجہ سے وہ قریبی اے ٹی ایم گئیں تاکہ اپنا بیلنس چیک کر سکیں۔ جب اسکرین پر رقم ظاہر ہوئی تو وہ دنگ رہ گئیں ان کے اکائونٹ میں 9,99,49,588 روپے موجود تھے۔اپنی آنکھوں پر یقین نہ آنے پر انہوں نے دوسرے اے ٹی ایم سے دوبارہ چیک کیا اور اسکرین کی ویڈیو بھی بنائی، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اتنی بڑی رقم دیکھ کر بھی ریتا نے ایک روپیہ تک استعمال نہیں کیا