امریکہ میں پینی کے سِکوں نے کچھ افراد کو کروڑ پتی بنا دیا

واشنگٹن (آئی این پی  )  امریکہ میں سب سے چھوٹی قدر کے سِکوں نے کچھ افراد کو کروڑ پتی بنا دیا  ۔امریکی خبر رساں ادارے   کے مطابق حکومت کی  جانب سے ایک سینٹ کے سکے کی پیداوار بند ہونے کے بعد ان کو بے معنی سمجھا جا رہا تھا مگر یہ صورت حال اس وقت تبدیل ہوئی جب ایک نیلامی میں ایسے سکے بہت بڑی قیمت میں فروخت ہوئے۔امریکہ میں ایک سینٹ کے سکے کو پینی کہا جاتا ہے اور یہ کرنسی کی سب سے چھوٹی اکائی ہے۔رپورٹ کے مطابق سٹاکس باورز گیلریز کے زیرانتظام ہونے والی نیلامی میں تین سینٹس کے 232 سینٹ ایک کروڑ 67 لاکھ ڈالر میں بکے جبکہ امریکی ٹکسال کی جانب سے بنائے گئے آخری تین سکے آٹھ لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئے اور بولی جیتنے والے کو ان کی ڈائز بھی ملیں گی