ٹوئٹس اور بیانات سے پہلے ہی مارکیٹ میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں آتی ہیں: رپورٹ
لندن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے بیانات سے قبل ہی مشکوک کاروباری سرگرمیاں شروع ہو جاتی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران تیل سے متعلق لاکھوں ڈالر کے مشکوک سودے کیے گئے، جن سے بعض افراد نے بھاری مالی فائدہ حاصل کیا۔