واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی ملک کے محکمہ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ رقم ان تحقیقات کے بدلے میں مانگی ہے جو ماضی میں اِن کے خلاف کی گئیں۔ٹرمپ نے 2023 اور 2024 میں دو علیحدہ شکایات دائر کی تھیں جن میں محکمہ انصاف پر ان کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا