ترکیہ پاکستانی اقدامات سمیت مذاکرات کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے
انقرہ(آئی این پی )ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دراصل ایک ایسی علاقائی جنگ کی بنیاد ڈال رہی ہے جو عشروں جاری رہے گی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں ابراہیم قالن نے قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ترکیہ پاکستانی اقدامات سمیت مذاکرات کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک پر ایران کا خلیجی ممالک پر حملہ ناقابل قبول ہے مگریہ بھی نہ بھولیں کہ جنگ شروع کس نے کی ۔ابراہیم قالن کا کہنا تھا ترکیے اس آگ کے گولے کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ٹھنڈا کریگا، ایران کے خلاف جون میں 12 روزہ جنگ حالیہ جنگ کے لئے حالات جانچنے کی خاطر تھی، ترکیے،کرد، عرب اورفارسی اقوام کے درمیان عشروں تک تنازع کی بنیاد ڈالی جا رہی ہے۔ سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس نے کہا کہ ایران جنگ سے خطے میں تقسیم گہری ہونے کا خدشہ ہے، بدقسمتی یہ ہیکہ علاقائی جنگ کی قیمت 8 ارب افراد کوچکاناپڑیگی،جنگ شروع کرنیوالے لبنان، شام، فلسطین اور دیگرعلاقوں میں نئے حقائق پیدا کر رہے ہیں۔