حماس ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کر دے، جنگ بندی کی جا سکتی ہے:اسرائیل

 اگر غیرملکی انسانی امداد سے حماس نے فائدہ اٹھایا تو امدادی سامان کو غزہ جانے نہیں دیا جائیگا، وزیر دفاع 
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے لیے نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں آنے والی غیرملکی انسانی امداد سے حماس نے فائدہ اٹھایا تو امدادی سامان کو غزہ میں جانے نہیں دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر حماس اپنے ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔