اٹلی سے قدیم نوادرات عشروں بعد پاکستان واپس پہنچا دیئے گئے

رواں سال اپریل  میں میلان سے بھی ایک علیحدہ کھیپ واپس کی گئی تھی
 روم (آئی این پی)  اٹلی میں دریافت ہونے والے قدیم پاکستانی نوادرات عشروں کی طویل کوششوں کے بعد پاکستان کے حوالے کردیے گئے۔یہ اقدام غیر قانونی طور پر لے جائے گئے ثقافتی ورثے کی بحالی کی طویل مہم کا تازہ ترین مرحلہ ہے۔پاکستان کے سفارتخانے کے مطابق یہ نوادرات بلوچستان کی قبل از تاریخ کولی (Kuli) اور نال (Naal) تہذیبوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی تاریخ تقریبا 5 ہزار سال پرانی ہے، یہ قیمتی نوادرات 30 اکتوبر 2025 کو روم سے پاکستان پہنچائے گئے۔