تہران (آئی این پی )ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ہم ہارنے والوں سے لڑنے سے نہیں ڈرتے۔انھوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، کہ ایران جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے امریکیوں کی تعداد ٹرمپ کے اعداد و شمار سے پہلے ہی بہت زیادہ ہے، اور یہ تعداد مزید بڑھے گی۔انھوں نے لکھا کہ اس بار جنگ صرف اس علاقے (خلیج) تک محدود نہیں رہے گی ، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔