پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عشروں سے مسلط 2 کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، یہ 2 خاندان حکمرانی پاکستان میں جبکہ جائیدادیں باہر بناتے ہیں۔انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج کا دن کرپشن سے پاک پاکستان کی تجدید عہد کا دن ہے، اس رز ملک پر مسلط 2 کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہوگا۔