شمالی کوریانے ٹھوس ایندھن والے نئے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا

پیانگ یانگ(آئی این پی )شمالی کوریانے ٹھوس ایندھن والے نئے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے انجن سے امریکا تک مار کرنے والے میزائل بنائے جاسکتے ہیں،تجرباتی مرحلے میں انجن نے 2 ہزار 500 کلو نیوٹون کا زور پیدا کیا۔شمالی کوریا حکام کاکہنا ہے کہ حالیہ تجربہ نئے پانچ سالہ منصوبے کا حصہ ہے،شمالی کوریا کے پاس طاقتور ترین راکٹ انجن 1971 کلو نیوٹن طاقت کا حامل تھا۔