مال بردار ٹرین پر راکٹ حملہ، انجن تباہ، پل بھی اڑا دیا گیا

یہ حملہ اس وقت ہوا جب ٹرین پانچ دنوں سے اسی اسٹیشن پر کھڑی تھی
کوئٹہ (آئی  این پی )بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے احمد وال ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار ٹرین کو راکٹ سے نشانہ بنایا، جس سے ٹرین کے انجن کو شدید نقصان پہنچا  ۔پولیس اور ریلوے ذرائع کے مطابق یہ حملہ گزشتہ رات کے اوقات میں ہوا، جب ٹرین گزشتہ پانچ دنوں سے اسی اسٹیشن پر کھڑی تھی۔ریلوے حکام نے بتایا کہ راکٹ لگنے سے انجن مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا