شمالی کوریا کا کلسٹر وارہیڈ سے لیس سٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ(آئی این پی )شمالی کوریا نے کلسٹر وارہیڈ سے لیس اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ 5 سے 6 ہیکٹر کے وسیع رقبے میں پھیلے ہوئے اہداف کو انتہائی موثر انداز میں نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق میزائل انتظامیہ نے اس تجربے کے دوران درمیانے درجے کے کلسٹر وارہیڈ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔