یہ میزائل اعلی جنگی صلاحیت کے حامل ، ان میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے
پیانگ یانگ(آئی این پی ) شمالی کوریا نے دو نئے فضائی دفاعی میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کی نگرانی بذات خود ملک کے سربراہ کم جونگ ان نے کی۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ میزائل اعلی جنگی صلاحیت کے حامل ہیں اور ان میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اس تجربے نے ثابت کیا کہ یہ میزائل ڈرونز، کروز میزائلوں اور دیگر فضائی اہداف کو موثر طور پر نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم، میزائلوں کی تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔