ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی پوسٹ شیئر کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پوسٹ شیئر کر دی۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پاکستانی وزیر خارجہ کی پوسٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے۔اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں پاکستان کے 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت کا ذکر کیا تھا۔