لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ نے پاکستان شاہین اسکواڈ سے باہر ہونے پر ذومعنی پوسٹ شیئر کردی۔ آسٹریلیا میں ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان شاہین اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد انسٹاگرام پر ذو معنی پیغام شیئر کیا ہے، سیریز 14 سے 24 اگست تک شیڈول ہے۔مڈل آرڈر بیٹر محمد عرفان خان کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ میں ملک کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو شامل کیا گیا ہے جس میں دو وکٹ کیپر خواجہ نافع اور محمد غازی غوری شامل ہیں۔عرفان کے علاوہ اسکواڈ میں چار بین الاقوامی کیپڈ کھلاڑی بھی شامل ہیں جن کے نام عبدالصمد، حیدر علی، مبصر خان اور فیصل اکرم ہیں، حسیب اللہ جو ماضی میں شاہینز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔شاہینز اسکواڈ کے اعلان کے فوری بعد حسیب اللہ نے شاید انسٹاگرام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں لاوارث سپر کار کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’چاہے آپ کتنے اچھے کیوں نہ ہوں، اگر آپ کسی غلط جگہ پر ہین تو آپ بیکار ہیں۔