واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ جیٹ طیارہ اڑا رہے ہیں اور مظاہرین پر کچرا پھینک رہے ہیں۔ نوکنگ کے عنوان سے امریکا کے 2700 شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں لاکھوں افراد شرکت کر رہے ہیں جبکہ صرف شکاگو میں ڈھائی لاکھ افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ یہ مظاہرے تارکین وطن کی بے دخلی کے لئے چھاپوں اور ریاستوں میں فوج کی تعیناتی کے خلاف غم و غصے کااظہار کے لئے کئے جا رہے ہیں جس دوران مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیا اور ٹرمپ انتطامیہ مزید برداشت نہیں کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔ان مظاہروں پر پنا ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بادشاہ تصور نہیں کرتے جبکہ ری پبلکن رہنمائو ں نے مظاہروں کو "امریکا مخالف" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔اپنے بیان کے بعد امریکی صدر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک 21 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ جیٹ طیارہ اڑا رہے ہیں جبکہ انہوں نے بادشاہوں کی طرح سر پر ایک تاج بھی پہنا ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ احتجاجی مظاہرین پر جیٹ طیارے سے کچرا(گندگی ) پھینکتے ہیں جس سیلوگوں کے کپڑے گندے ہو جاتے ہیں اور مظاہرین کے درمیان ایک افراتفری کی سی کیفیت پھیل جاتی ہے۔