واشنگٹن (آئی این پی )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید پر مبنی ویڈیو شیئر کردی۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری سیکس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سابق امریکی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیر اعظم پر بھی تنقید کررے ہیں۔ویڈیو میں جیفری سیکس نے کہا کہ روس کے شام میں مداخلت کرنے سے 4 سال قبل اوباما حکومت نے سی آئی اے کو بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا حکم دیا تھا۔