پی ایس ایل 10: آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان بڑا ٹاکرا

پی ایس ایل 10: آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان بڑا ٹاکرا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق، یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو رات 8 بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہمیشہ سے ہی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے، اور شائقین کو آج بھی ایک شاندار میچ کی امید ہے۔کراچی کنگز نے اپنے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دی تھی، جب کہ لاہور قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مات دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی موجودگی کا بھرپور انداز میں احساس دلایا ہے۔شائقین کرکٹ آج روایتی حریفوں کے درمیان اس ہائی وولٹیج میچ کے منتظر ہیں، اور دونوں ٹیموں کی کارکردگی دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم اور اسکرینز کا رُخ کر چکے ہیں۔

کیا لاہور قلندرز اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی یا کراچی کنگز میدان مارے گی؟ فیصلہ آج رات ہو جائے گا!