ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی

ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی

ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ افغانستان کو 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 143 رنز پر آؤٹ کر دیا گیا۔

افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلیں، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی بولنگ میں شاہین آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے چار وکٹیں اپنے نام کیں۔ٹرائی نیشن سیریز میں تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات ہے، جو کل اپنا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کی جیت نے ٹیم کو سیریز میں شاندار آغاز فراہم کیا ہے۔