پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل سیزن 11 کے آج کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔کوئٹہ کی جانب سے سعود شکیل 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بیون جیکبز اور احمد دانیال نے 22، 22 رنز بنائے اور حسن نواز نے 20 رنز اسکور کیے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس نے 2 اور ایشٹن ٹرنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے 167 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔ سٹیو اسمتھ 53 اور شان مسعود 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جوش فلپے نے 18 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 2 جبکہ سعود شکیل اور الزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی چار میچوں میں یہ تیسری کامیابی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔