دورۂ چین: سعودی وزیر خارجہ کی چینی نائب صدر سے اہم ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو

دورۂ چین: سعودی وزیر خارجہ کی چینی نائب صدر سے اہم ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو

بیجنگ: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اپنے سرکاری دورۂ چین کے دوران چینی نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، عالمی پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ چین کے ساتھ سعودی عرب کے اسٹریٹجک تعلقات غیر معمولی انداز میں فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاض اور بیجنگ کے درمیان باہمی اعتماد، مشترکہ وژن اور مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور چین باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھیں گے۔