امر کوشک کا شردھا کپور کا موازنہ چڑیل سے، مداحوں نے کڑی تنقید کی

امر کوشک کا شردھا کپور کا موازنہ چڑیل سے، مداحوں نے کڑی تنقید کی

بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر امر کوشک نے اپنی بلاک بسٹر ہارر فلم "استری" میں شردھا کپور کو چڑیل کے کردار کے لیے منتخب کرنے کی دلچسپ وجہ کا انکشاف کیا ہے۔

فلم استری کے سیکوئل نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی، اور اس کے دونوں حصوں میں شردھا کپور نے چڑیل کے کردار کو بہترین طریقے سے نبھایا۔ امر کوشک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے شردھا کو فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ ایک دلچسپ ملاقات کے دوران کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے پروڈیوسر دینیش وجن اور شردھا کپور کی ملاقات ایک فلائٹ میں ہوئی تھی، جہاں دینیش نے شردھا کی ہنسی کو دیکھتے ہوئے کہا کہ "شردھا جب ہنستی ہے تو وہ ایک دم استری یعنی چڑیل کی طرح ہنستی ہے۔" دینیش وجن کے اس تبصرے کے بعد امر کوشک نے شردھا کپور سے ملاقات کی اور سب سے پہلے ان سے ہنسنے کے لیے کہا، پھر انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

امر کوشک نے اس موقع پر شردھا کپور سے معذرت بھی کی، لیکن ان کے اس تبصرے پر شردھا کے مداحوں نے شدید تنقید کی۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ تبصرہ شردھا کپور کی عزت کے خلاف تھا، اور ہدایت کار کی یہ بات قابل قبول نہیں تھی۔فلم استری 2 نے کامیابی کی ایک نئی تاریخ رقم کی، کیونکہ اس نے شاہ رخ خان کی فلم "جوان" اور رنبیر کپور کی فلم "اینیمیل" کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 600 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔