پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنے نئے وی لاگ میں شادی اور محبت سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔
بشریٰ نے کہا کہ نوجوانی میں ان کی خواہش تھی کہ انہیں ایسا شوہر ملے جو ان سے دل سے محبت کرے، اور وہ اسے کھانا پکانے، گانے سنانے جیسے چھوٹے چھوٹے رومانوی انداز میں خوش رکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر لڑکی چاہتی ہے کہ اسے محبت کرنے والا جیون ساتھی ملے۔اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وہ اس وقت نئے فنکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جن میں سحر ہاشمی بھی شامل ہیں۔ بشریٰ کے مطابق سحر شوخ، ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کی حامل ہیں اور وہ دعا کرتی ہیں کہ انہیں بہترین جیون ساتھی ملے۔
بشریٰ انصاری نے نئے فنکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماشاء اللہ، بہت باصلاحیت فنکار انڈسٹری میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے اداکارہ یمنیٰ زیدی، عروہ اور مایا کے بارے میں بھی محبت اور جذبات بھرا تاثر دیا۔اداکارہ جلد دو بڑے ٹی وی پروجیکٹس میں نظر آئیں گی:ایک رمضان میں پیش کیا جانے والا ڈرامہ جس میں یمنیٰ زیدی اور حمزہ سہیل شامل ہیں۔دوسرا جیو انٹرٹینمنٹ کا میگا پروجیکٹ Shaddae، جس میں مرکزی کردار اداکار فیروز خان اور اداکارہ سحر ہاشمی ادا کر رہے ہیں۔