سحر ہاشمی کے نئے لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع

سحر ہاشمی کے نئے لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع

ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار ان کی اداکاری کے بجائے ایک ایونٹ میں پہنا گیا لباس زیرِ بحث ہے۔

سحر ہاشمی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ کو سلِپ اسٹائل ٹاپ اور سادہ پینٹ میں دیکھا گیا، جبکہ انہوں نے اپنے بالوں کو ربن کے ساتھ ہاف اپ اسٹائل میں باندھا ہوا تھا۔تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا، جہاں بعض افراد نے ان کے انداز کو سراہا جبکہ کئی صارفین نے لباس پر تنقید بھی کی۔