اوپن مارکیٹ میں گھی اور چائے سمیت بنیادی اشیائے خورونوش مہنگی، شہری ریلیف کے منتظر

اوپن مارکیٹ میں گھی اور چائے سمیت بنیادی اشیائے خورونوش مہنگی، شہری ریلیف کے منتظر

لاہور: شہر کی اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے، جس کے باعث کم آمدنی والے طبقے کو تاحال ریلیف نہیں مل سکا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول گھی 590 سے 600 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت 540 سے 545 روپے فی کلوگرام کے درمیان ہے۔

اسی طرح درجہ سوم کراچی برانڈز کا گھی 470 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔چائے کی پتی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں 800 گرام کا پیک 1,750 سے 1,900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی مسلسل بلند قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔