اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، شہری ریلیف کے منتظر

اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، شہری ریلیف کے منتظر

لاہور  کی اوپن مارکیٹ میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

 کرشنگ سیزن کے تیز ہونے کے باعث چینی کی قیمت میں بتدریج استحکام دیکھنے میں آیا ہے اور مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 186 روپے پر ٹریڈ ہونے لگی ہے۔اسی طرح شکر کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی اور 20 روپے کمی کے بعد قیمت 300 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم شہریوں کے مطابق پرائیویٹ کمپنیوں کے آٹے کی قیمت میں کمی نہیں آئی جس کے باعث روٹی اور نان کی قیمتوں میں کوئی واضح فرق نہیں آیا۔

شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف چینی اور شکر نہیں بلکہ آٹا، سبزیاں، گھی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کی جائے تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن کے دوران چینی اور شکر کی قیمتوں میں کمی کا امکان بڑھ جاتا ہے، لیکن آٹے اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت کی طرف سے موثر اقدامات اور مارکیٹ ریگولیشنز کی ضرورت ہے تاکہ قیمتیں مستحکم رہیں۔