گھی، آئل اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

گھی، آئل اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

لاہور شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی نے سفید پوش طبقے کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

چاول، چینی، گھی، خوردنی آئل اور معیاری آٹے کی قیمتیں بے تحاشا بڑھ گئی ہیں، جس سے غریب اور متوسط طبقہ کے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق، چاول کی قیمتیں 380 سے 560 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہیں۔ معیاری آٹے کا 5 کلو کا تھیلا اب 825 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو کہ پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ اسی طرح، گھی کی قیمت 560 روپے اور معیاری خوردنی آئل 610 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔ اس صورتحال نے عام لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور انہیں روزمرہ کے بنیادی ضروریات پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔مظاہرین اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی لائے تاکہ غریب اور سفید پوش طبقہ آسانی سے اپنی ضروریات پوری کرسکے۔