جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہیں: جسٹن اور ہیلی بیبر نے خاموشی اختیار کر لی

جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہیں: جسٹن اور ہیلی بیبر نے خاموشی اختیار کر لی

حال ہی میں امریکی گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے درمیان طلاق سے متعلق افواہیں پھیل رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

دونوں نے ابھی تک ان افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی، جس سے ان قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں اور ہیلی کے دوستوں نے انہیں جسٹن کے رویے کی وجہ سے علیحدگی کا مشورہ دیا ہے۔ ایک اور سبب جس سے ان افواہوں نے زور پکڑا ہے، وہ جسٹن بیبر کی حالیہ عوامی تقریبات میں پریشان حالت اور سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس ہیں۔افواہوں کے مطابق، جسٹن بیبر کے سابق سرپرست شان ’ڈیڈی‘ کومبز کے خلاف جنسی اسمگلنگ کے الزامات اور ممکنہ عدالتی کارروائی نے جسٹن کی ذہنی حالت پر اثر ڈالا ہے، جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں اور اپنے قریبی لوگوں سے فاصلہ اختیار کر رہے ہیں۔

تاہم، ان افواہوں کے باوجود، جسٹن اور ہیلی بیبر نے حالیہ ایونٹس میں ایک ساتھ شرکت کی ہے، اور ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہیں اور ان افواہوں پر توجہ نہیں دیتے۔یاد رہے کہ اگست 2024 میں جسٹن اور ہیلی بیبر کے ہاں بیٹے جیک بلیوز کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد سے ان کی توجہ اپنی فیملی پر مرکوز ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔