گووندا اور اہلیہ کی 37 سال بعد طلاق کی خبر، مبینہ وجہ سامنے آگئی

گووندا اور اہلیہ کی 37 سال بعد طلاق کی خبر، مبینہ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان 37 سالہ رفاقت کے بعد طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، گووندا اور سنیتا کے درمیان علیحدگی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گووندا کا ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ان کی ازدواجی زندگی میں دراڑ کی وجہ بنا۔تاحال گووندا یا سنیتا آہوجا کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ 1987 میں شادی کے بعد دونوں کے درمیان کئی بار اختلافات کی خبریں سامنے آ چکی ہیں، تاہم ہر بار دونوں نے ان افواہوں کی تردید کی۔ جوڑے کے دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔