یکم جولائی کو ملک بھر میں بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

یکم جولائی کو ملک بھر میں بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

کراچی: مالی سال 2025-26 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق یکم جولائی کو ملک بھر کے کمرشل بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق یکم جولائی کو تمام کمرشل بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ڈویلپمنٹ فنانس ادارے صارفین کے لیے بند رہیں گے، جبکہ اس روز بینکوں میں صرف اندرونی امور اور سالانہ حسابات کی تکمیل کا کام انجام دیا جائے گا۔حکام نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رقم کی منتقلی، چیک کلیئرنس، نقد رقم کے لین دین اور دیگر ضروری بینکاری معاملات آج ہی مکمل کر لیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی کو بینکوں کی تمام شاخیں عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گی، تاہم بینک کا عملہ معمول کے مطابق حاضر ہو کر مالی سال کے اختتامی حسابات اور دیگر انتظامی امور انجام دے گا۔بینکوں میں عوامی لین دین اور معمول کی بینکاری خدمات 2 جولائی سے دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔