آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کردی

آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کردی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

 آئی ایم ایف نے پاکستان کو مارچ 2025ء کے اہداف میں کمی کرنے پر بھی اتفاق کرنے سے انکار کیا، اور کہا کہ ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ، ایف بی آر کی طرف سے ودہولڈنگ ٹیکس میں 2 فیصد کمی کی درخواست بھی منظور نہیں کی گئی۔تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی کی درخواست کو بھی آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کے لیے آئی ایم ایف نے شرط عائد کی ہے کہ پاکستان کو مزید یقین دہانیاں فراہم کرنی ہوں گی اور صوبوں کو گندم کی خریداری میں مداخلت سے روکا جائے گا۔

اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کے لیے پاکستان کو ان یقین دہانیوں کو پیش کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی، آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانس کو فنڈ سہولت میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور ریزیلینس اینڈ سٹینیبلیٹی فیسلٹی کے تحت کلائمیٹ فنانس کی پیشکش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔یہ پیشرفت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کا حصہ ہے تاکہ پاکستان کو مالی امداد کی مزید قسطیں مل سکیں اور ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات کی جائیں۔