یکم جولائی: بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں عوامی لین دین معطل

یکم جولائی: بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں عوامی لین دین معطل

آج یکم جولائی 2026 کو بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک اور دیگر مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

بینک تعطیل کے موقع پر عوامی لین دین نہیں ہوگا، تاہم یہ دن بینکوں کے عملے کے لیے دفتری امور اور نئے مالی سال کے آغاز سے متعلق حسابات کی تکمیل کے لیے مختص ہے۔صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مالی ضروریات کے لیے اے ٹی ایم، ڈیجیٹل بینکنگ اور آن لائن بینکنگ سروسز استعمال کریں، جو معمول کے مطابق دستیاب رہیں گی۔