سی ٹی آئی، ایس ٹی آئیز ، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کیلئے اہل قرار

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں پیپر چیکرز سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی۔ محکمہ تعلیم نے سی ٹی آئی، ایس ٹی آئیز اور دیگر عارضی اساتذہ کو بھی امتحانی ڈیوٹی کیلئے اہل قرار دیدیا۔نئی پالیسی کے تحت عارضی اساتذہ کو پیپر چیکنگ اور امتحانی مراکز میں انویجیلیشن کی ذمہ داریاں بھی سونپی جائینگی۔ آئندہ امتحانی سیشن سے نئے تربیتی نظام کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی گریجوایٹس، ایس ٹی آئی، سی ٹی آئی اور دیگر تعلیم یافتہ افراد کو باقاعدہ تربیت دی جائے گی تاکہ امتحانی عمل میں زیادہ سے زیادہ تربیت یافتہ افرادی قوت شامل کی جا سکے۔وزیر تعلیم کاکہناہے کہ اس اقدام سے امتحانی نظام کو مزید م ئوثر، شفاف اور فعال بنانے میں مدد ملے گی۔