سالانہ امتحانات کو 7 ماہ گزر جانے کے باوجود امتحانی ڈیوٹیاں دینے والے ہزاروں اساتذہ کو معاوضہ نہیں ملا
لاہور(خصوصی رپورٹ) میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کو 7 ماہ گزر جانے کے باوجود امتحانی ڈیوٹیاں دینے والے ہزاروں اساتذہ کو معاوضے ابھی تک ادا نہیں کیے گئے۔ دونوں امتحانات میں دس ہزار سے زائد اساتذہ نے نگران اور امتحانی فرائض سرانجام دیے تھے، مگر انہیں مقررہ وقت میں ادائیگی نہ ہو سکی۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مطابق رجسٹریشن اور داخلہ فیس باقاعدگی سے وصول کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود نگران عملے کو بروقت ادائیگی کا کوئی مو?ثر نظام موجود نہیں۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی نے مطالبہ کیا کہ امتحانات کے بعد 30 روز کے اندر نگران عملے کو معاوضے ادا کرنا لازمی قرار دیا جائے۔ امتحانی معاوضوں میں مہنگائی کے تناسب سے کم از کم تین گنا اضافہ کیا جائے۔انہوں نے وزیرِ تعلیم اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے اپیل کی کہ اساتذہ کو ادائیگیوں میں تاخیر کا فوری نوٹس لیا جائے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں اساتذہ کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں جبکہ باقی اساتذہ کو بھی مرحلہ وار ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔